Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بہترین چائے بنانے کیلئے پہلے دودھ ڈالیں یا پانی؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

چائے ایک گرم مشروب ہے جسے دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

چائے کے شوقین افراد میں کچھ کو دودھ پہلے ڈال کر چائے پینا اچھا لگتا ہے اور کچھ کو بعد میں، لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس بارے میں سائنسدان کیا کہتے ہیں۔

 حال ہی میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے چائے کے عالمی دن کے موقع پر اس سوال کا حل نکال لیا ہے۔

لیڈز یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن میکی کا دعویٰ ہے کہ ابلتے ہوئے پانی کو شامل کرنے سے پہلے ٹی بیگ پر دودھ ڈالنا ذائقہ دار چائے حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ پہلے دودھ ڈالنے سے ہارڈ واٹر کا مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے، اس مسئلے نے نصف سے زائد برطانوی شہریوں کو پریشان کررکھا ہے تاہم ایلن میکی کا کہنا ہے کہ سخت پانی والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو پہلے دودھ کے استعمال والے طریقے پرغور کرنا چاہیے۔

ابلتے پانی کے نلکے بنانے والے ادارے آئی این ٹی یو کے ساتھ مل کر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ سخت پانی میں موجود معدنیات ذائقے کے مرکبات بننے سے روکتے ہیں۔

پروفیسر میکی کا کہنا ہے کہ دودھ میں موجود پروٹین پانی میں معدنی مواد کو کم کرتے ہوئے مشروب کو اضافی ذائقہ دیتے ہیں، خاص طور پر جب آپ ہارڈ واٹرکا استعمال کررہے ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ذائقہ چائے کے مختلف مرکبات سے پیدا ہوتا ہے جن میں خاص طور پرٹینن بھی شامل ہیں۔

Exit mobile version