بالوں کو خوبصورت بنانے کیلئے کافی جتن کیے جاتے ہیں کبھی مہنگے ہیئر پروڈکٹس استعمال کر کے تو کبھی گھریلو ٹوٹکے آزما کر۔
لیکن کیا آپ ایسی غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جو آپ کے بالوں کو کمزور کرسکتی ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
کیفین
کافی پینے کے شوقین افراد کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کیفین کا زیادہ استعمال بالوں کی رونق کو ماند کردیتا ہے کیونکہ کیفین جسم میں پانی کی مقدار کو کم کرکے خشکی پیدا کرتا ہے جس سے بالوں کی نشونما متاثر ہوتی ہے۔
آئرن کی کمی والے کھانے
جسم میں آئرن کی کمی بال جھڑنے کی بڑی وجہ قرار دی جاتی ہے ، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال ہمیشہ صحت مند رہیں تو اپنے کھانوں میں پالک، گوشت، دالوں سمیت ایسے کھانوں کا استعمال بڑھادیں جن میں آئرن کی مقدار زیادہ ہو۔
شوگر سے بھرپور کھانے
شوگر سے بھرپور کھانے ناصرف جلد کو متاثر کرتے ہیں بلکہ انسانی جسم میں ہارمونز میں خرابی کا باعث بنتے ہیں جس کی وجہ سے بالوں کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔
فاسٹ فوڈ
روزانہ فاسٹ فوڈ کھانے والے افراد خبردار ہوجائیں کیونکہ آپ مزے دار فاسٹ فوڈ کھا کر اپنے بالوں کو خراب کررہے ہیں، فاسٹ فوڈ میں موجود چکنائی اور سوڈیم کی زیادہ مقدار بالوں کی صحت کیلئے خطرناک ہے۔
