Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوپہر کو کچھ دیر سونے والوں کو ماہرین صحت نے بڑی خوشخبری سنادی

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوپہر کو کچھ وقت تک سونے کی عادت آپ کے دماغ کو زیادہ عرصے تک جوان رکھ سکتی ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوپہر کو مختصر وقت تک قیلولہ کرنے سے عمر بڑھنے کے باوجود دماغ کو جوان رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 اس تحقیق میں 40 سے 69 سال کی عمر کے 5 لاکھ افراد کے جینیاتی، طرز زندگی اور طبی تفصیلات کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

اس مقصد کے لیے یوکے بائیو بینک سے ڈیٹا حاصل کیا گیا تھا، اس کے بعد دیکھا گیا کہ دوپہر کو سونے کی عادت سے دماغی حجم، افعال اور دیگر پہلوؤں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دوپہر کو کچھ وقت سونے سے طرز زندگی کے عناصر جیسے تمباکو نوشی یا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے دماغ پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی شدت میں کمی آتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ قیلولہ کرنے سے دماغی حجم بڑھتا ہے اور دماغی عمر میں 2.6 سے 6.5 سال کی کمی آتی ہے۔

Exit mobile version