Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی کوریا میں ڈاکٹرز اپنا پیشہ چھوڑنے لگے؛ وجہ انتہائی حیران کُن

جنوبی کوریا میں ڈاکٹرز اپنا پیشہ چھوڑنے لگے ہیں جبکہ اس کی وجہ انتہائی حیران کُن ہے۔

جنوبی کوریا کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے، جہاں شرح پیدائش انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے ماہرین امراض اطفال کی جانب سے اپنا پیشہ چھوڑنے کا رجحان تیز ہوگیا۔

بچوں کے پیدا نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے ڈاکٹرز کی جانب سے اپنا پیشہ چھوڑنے کے رجحان میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت جنوبی کوریا میں کسی بھی بیمار بچے کو ہفتوں تک ڈاکٹر کا انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ بعض اوقات بیمار بچوں کا انتظار توقع سے زیادہ ہوجاتا ہے کیوںکہ وہاں ڈاکٹرز کم ہونے لگے ہیں۔

ملک میں 90 فیصد ماہرین امراض اطفال اپنا پیشہ چھوڑ یا تبدیل کر چکے ہیں۔ بچوں کی کم پیدائش کی وجہ سے ماہرین امراض اطفال کو اسی شعبے میں کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا جبکہ حکومت کی جانب سے بھی انہیں کوئی خصوصی مراعات نہیں دی جا رہیں، جس وجہ سے وہ اپنا پیشہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کے ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے بھی بعض جوڑے بچے پیدا کرنے سے خوف زدہ ہیں کیوںکہ انہیں ڈر لگا رہتا ہے کہ اگر ان کے بچے ہوگئے اور وہ بیمار ہوگئے تو ان کا علاج کون کرے گا۔

Exit mobile version