Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چمچ منہ میں رکھ کر صحت کا حال جاننے کا انتہائی آسان اور دلچسپ طریقہ

کیا آپ جانتے ہیں کہ چمچ منہ میں رکھ کر صحت کے مسائل کا پتہ لگایا جا سکتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

اب سوال یہ ہے کہ صحت کے مسائل کو پتہ لگانے کا طریقہ کیا ہے؟ تو آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

 سب سے پہلے آپ نے کرنا یہ ہے کہ اسٹیل کا ایک چمچ لیں اور اسے منہ میں چند منٹ کے لیے دبا لیں۔

 اپنی زبان کے لعاب سے چمچ گیلا کریں۔ اس کے بعد چمچ منہ سے نکالیں اور پھر اسے ایک پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال لیں اور اسے سورج یا لیمپ کی روشنی میں رکھ دیں اور ایک منٹ تک انتظار کریں۔

 ایک منٹ بعد چمچ چیک کریں۔ اگر چمچ میں کوئی داغ یا پھر کوئی بدبو نہ آرہی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو صحت کے مسائل نہیں ہیں۔

اگر چمچ سے بدبو آرہی ہے تو اس کا مطلب آپ کو پھیپھڑوں یا پیٹ کے مسائل کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس ہوسکتی اور گردوں کا مسئلہ بھی درپیش ہوسکتا ہے۔

 اگر چمچ میں داغ آرہے ہیں یا کوئی رنگ میں بدلاؤ نظر آتا ہے تو خبردار ہوجائیں۔ اگر چمچ میں سفید یا پیلی اور موٹی تہہ نظر آئے تو اس مطلب یہ ہے کہ آپ کو تھائی رائڈ غدود صحیح کام نہیں کر رہے اور ان میں خرابی پیدا ہوچکی ہے۔

اگر چمچ میں سفید داغ بن گئے ہیں تو اس کا مطلب نظام تنفس میں انفیکشن کی علامت ہیں اور نارنجی نشان گردوں کی بیماری کی علامات ہیں۔

اس کے علاوہ چمچے سے اگر کسی میٹھی شے کی بو آرہی ہو تو یہ ذیابطیس ٹائپ ون یا ٹو کی نشانی ہوسکتی ہے۔ جبکہ جامنی رنگ کی پرت ہائی کولیسٹرول کی سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version