Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کونسی غذائیں دوبارہ گرم کرکے کھانا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جن کو دوبارہ گرم کر کے کھانا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ مخصوص غذائیں ایسی ہیں جنہیں کھانے کے لیے اگر دوبارہ گرم کیا جائے تو اِن میں مضرِ صحت بیکٹیریاز جنم لے لیتے ہیں اور یہ غذائیں آپ کو بیمار کرسکتی ہیں۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پکی ہوئی جڑوں والی سبزیاں، پالک، دھنیا، ساگ، گاجر، شلجم کو دوبارہ گرم کر کے کھانے سے یہ ناصرف خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں بلکہ ان کے استعمال سے آپ کی جان بھی جاسکتی ہے۔

ماہرین چاولوں کو بھی بار بار گرم کرنے سے منع کرتے ہیں۔ کیونکہ مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنے سے ان میں مضرِ صحت جراثیم پیدا ہوسکتے ہیں۔ اِنہیں پہلے فریج سے نکال کر باہر رکھیں اور گیس کے چولہے پر ہلکی آنچ پر گرم کریں۔

سمندر سے حاصل ہونے والی غذاؤں کو سرد درجہ حرارت میں نہ رکھا جائے تو ان میں جراثیم جنم لیتے ہیں، جنہیں گرم کرنے کے بعد بھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے سمندر سے حاصل ہونے والی غذاؤں کو استعمال میں لانے سے قبل فریج میں لازمی رکھیں۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آلوؤں کو بھی مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنا صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سے آلوؤں میں سی بوٹولینم نامی جراثیم کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔

انڈے کو آملیٹ بنانے یا ابالنے کے بعد دوبارہ مائیکرو ویو اوون میں رکھنا صحت کے لیے مضر ثابت سکتا ہے۔انڈوں سے بنی غذاؤں کو اگر دوبارہ گرم کیا جائے تو اس میں سالمونیلا جیسے بیکٹیریاز جنم لیتے ہیں، جس کے باعث فوڈ پوائزننگ ہوسکتی ہے۔

چکن کا بچا ہوا سالن بھی ایسی غذاؤں میں شمار ہوتا ہے جنہیں مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version