Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورزش کرنے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟

ورزش تو اکثر لوگ کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا بہترین وقت کون سا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق صبح 11 بجے سے پہلے یا شام 5 بجے کے بعد ورزش کرنے والوں کے مقابلے میں دوپہر میں ورزش کرنے والے افراد کا امراض قلب سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے UK بائیو بینک سے 92 ہزار سے زیادہ افراد کا طبی ڈیٹا حاصل کیا گیا تھا، اس ڈیٹا کی بنیاد پر لوگوں کو ورزش کرنے کے اوقات کے مطابق گروپس میں تقسیم کیا اور ان کی 7 دن کی جسمانی سرگرمیوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے کا وقت ورزش سے حاصل ہونے والے فوائد کے لیے بہترین ہے، خاص طور پر مردوں اور معمر افراد کے لیے۔

محققین نے بتایا کہ دوپہر میں ورزش کرنے والے افراد کا امراض قلب سمیت کسی بھی وجہ سے جلد موت کا خطرہ دیگر اوقات میں ورزش کرنے والوں سے کم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دن کا وہ وقت ہوتا ہے جب لوگوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ سب سے کم ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں