Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں اضافے کی کیا وجوہات ہیں؟

معلومات اور آگاہی میں کمی اکثر نوجوانوں میں ناقابل تشخیص قلبی مسائل کا باعث بن سکتی ہے، جس کے نتیجے میں صحت کی شدید پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔

ماہرین دل کی صحت کے رجحانات میں تبدیلی کے متعلق آگاہی بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق بڑی عمر کے لوگوں کے مقابلے میں نوجوان دل کی بیماریوں میں زیادہ مبتلا ہیں اور اس لیے نوجوانوں اور ان کے والدین دونوں میں آگاہی پیدا کرنے اور مجموعی جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ڈپریشن، دل کی بیماری، خاص طور پر دل کے دورے اور بلاکیجز جیسے غیرمعمولی صورتحال کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔

ماہرین کے مطابق بڑی عمر کے لوگوں کو ہونے والے قلبی مسائل کے ساتھ ساتھ اب نوجوانوں اور چھوٹی عمر کے افراد میں بھی آگاہی پھیلانی چاہیئے بصورت دیگر معمولی سی لاپرواہی صحت کی شدید پیچیدگیاں اور ناقابل تشخیص قلبی حالات کا باعث بن جاتی ہے جس سے موت بھی ہوسکتی ہے۔

نوجوانوں میں دل کی بیماریوں کی بنیادی وجہ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول جیسی بیماریاں ہیں۔

بلڈ پریشر، کولیسٹرول، لپڈز، اور دماغی صحت کے چیک اپ سمیت صحت کی باقاعدہ جانچ، دل کی بیماری کے خطرے کے عوامل کو جاننے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کوئی بھی بیماری جو دل کی صحت کو متاثر کرتی ہے وہ کسی بھی انسان کی اچانک موت کا باعث بنتی ہے، خاص طور پر کھلاڑیوں  اور 45 سال سے کم عمر کے لوگوں میں، تاہم ممکنہ خطرات کی شناخت اور ان سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار ضروری ہے۔

انسان کی طرز زندگی کے عوامل دل کی صحت پر اثر انداز ہوسکتے ہیں تاہم خاندان میں دل کی بیماری کی مضبوط تاریخ رکھنے والے افراد کو اپنی صحت کے متعلق ہمیشہ چوکس رہنا چاہیئے اور فعال اقدامات کرنے چاہیے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ نوجوان خواتین کو اب ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، اور تھائرائیڈ کے مسائل جیسے عوامل سے خطرہ لاحق ہے۔

نوجوان خواتین میں بھی مختلف بیماریون کی وجہ سے قلبی صحت کے لئے خطرے والے عوامل پیدا ہو رہے ہیں، جن میں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور تھائیرائیڈ کی بیماری شامل ہیں۔ یہ عوامل، موٹاپے کی وبا اور بیٹھے رہنے والے طرز زندگی کے ساتھ مل کر، کم عمر افراد میں دل کی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔

اگرچہ بیماری کی نوعیت دونوں جنسوں میں یکساں ہے، لیکن موجودہ اعداد و شمار نوجوان خواتین کی دل کی بیماری اور ابتدائی دل کے دورے کے بڑھتے ہوئے خطرے کو واضح کرتا ہے۔

اس دور میں بیماری کی جلد شناخت اور اس کے علاج کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں اپنے آپ کو علم اور آگاہی سے آراستہ کرنا چاہیے۔

ماہرین صحت دل کے لیے صحت مند طرز زندگی کو اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں جس میں غذائیت بخش کھانے پر توجہ مرکوز کرنا، تمباکو نوشی کے استعمال کو ختم کرنا اور جسمانی سرگرمیوں کو روزانہ کی ترجیح بنانا شامل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version