Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی ادارہ صحت نے نیپا وائرس سے متعلق عوام کو خبردار کردیا

قومی ادارہ صحت نے نیپا وائرس سے متعلق عوام کو خبردار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت  کی جانب سے وفاقی، صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز کو نیپا وائرس کا انتباہی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بارڈر ایریاز میں موجود چمگادڑ سے نیپا وائرس پاکستان منتقل ہو سکتا ہے۔ متاثرہ چمگادڑ کے کھائے پھل سے نیپا وائرس انسان کو منتقل ہو سکتا ہے۔

نیپا وائرس متاثرہ چمگادڑ، سور سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ نیپا وائرس کی علامات 5 تا 14 دن تک رہ سکتی ہیں۔

سر درد، بخار، سانس لینے میں دشواری، جی متلانا، قے، پٹھوں میں درد اور غنودگی نیپا کی علامات ہیں۔

وفاقی،صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز، محکمہ لائیو اسٹاک نیپا وائرس بارے الرٹ رہیں۔ ایئرپورٹس، سرحدی مقامات پر موثرسرویلنس یقینی بنائی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیپا وائرس کی تصدیق سیرولوجی، ہسٹوپیتھالوجی، پی سی آر سے ممکن ہے۔ نیپا وائرس کے علاج کیلئے اینٹی وائرل ویکسین دستیاب نہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version