Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ پانچ عادتیں جو انسان کی صحت میں بہتری پیدا کرسکتی ہیں

کھانے کے ساتھ انسان کا رشتہ پیچیدہ ہوتا ہے، انسان نہ صرف اس وقت کھاتا ہے جب اسے بھوک لگتی ہے، بلکہ اکثر اس وقت بھی کھانا پسند کرتا ہے جب وہ خود کو اداس،غمگین، تناؤ کا شکار، فکر مند یا پھر تنہا محسوس کرتا ہے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسان کس وقت کیا کھا رہا ہے اس پر دھیان دینے کے بجائے اپنے اگلے کام کے متعلق زیادہ فکر مند ہوتا ہے لیکن بعض اوقات یہی کھانا تناؤ، پریشانی اور خود کو شکست دینے والے خیالات کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔

 ان تمام عوامل کی وجہ سے انسان سست ہوجاتا ہے اور اپنے ہی کھانے سے لطف اندوز ہونا اس کے لئے بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

ایسے حالات میں ذہن سازی بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے، یہ اس وقت کا مشاہدہ ہے جو انسانی خیالات، احساسات اور جذبات میں بغیر کسی فیصلے کے ہو رہا ہے۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ذہن سازی موڈ کو منظم کرنے، مدافعتی نظام کو بڑھانے اور ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

دھیان سے کھانا ذہن سازی کی مشق کا ایک طریقہ ہے جس دوران انسان اپنے تمام حواس کو استعمال کرتے ہوئے کھانے کے پورے تجربے پر اپنی توجہ مرکوز کرتا ہے۔

مثال کے طور پر، سبزیوں کے چمکدار رنگوں کی تعریف کرنا، سوپ کے ایک پیالے کی تاثیر یا سیب کی قدرتی مٹھاس کو بیان کرنا ۔

یہ مشق انسان کو بھوک یا پیٹ بھرنے کے اپنے جسم کے اشاروں سے زیادہ ہم آہنگ ہونے میں مدد کرتی ہے اور زیادہ کھانے سے روک سکتی ہے۔

اس کے علاوہ دھیان سے کھانے سے انسان کو ایسی عادات پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو زیادہ صحت مند طرز زندگی کا حصہ بن جاتی ہیں۔

دھیان سے کھانا سیکھنا ایک ایسی مہارت ہے جسے کوئی بھی انسان خود اپنے لئے پیدا کر سکتا ہے اور اسے اپنی صحت مند زندگی کا حصہ بنانے کے لئے ان تجاویز کو آزمائیں۔

1۔ سب سے پہلے اس بات کو نوٹ کریں کہ کیا سچ میں آپ کو بھوک لگی ہے یا پھر یہ صرف ایک احساس ہے، ایسی صورتحال میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کریں کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہیں۔

پیاس لگے تو پانی پی لیں۔ اگر آپ بور ہو رہے ہیں تو چہل قدمی کریں، کوئی گیم کھیلیں یا کوئی کتاب پڑھیں۔ اگر آپ فکر مند یا تناؤ کا شکار ہیں تو گہرے سانس لیں کیونکہ کھانا آپ کے جسم کے لیے ایندھن ہے جذبات کے لیے بینڈ ایڈ نہیں۔

2۔ ہمیشہ کھانے سے پہلے اپنی بھوک کی درجہ بندی کریں اور جب آپ کھانا ختم کر لیں تو تقریباً 15 منٹ انتظار کریں اور اپنی بھوک کی دوبارہ درجہ بندی کریں۔ دیکھیں کہ جب آپ کھاتے ہیں تو آپ کی بھوک اور اطمینان کے احساسات کیسے بدلتے ہیں۔

ایسا کرنے سے آپ کو اس بات کا تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ آپ کو حقیقت میں کب بھوک لگی ہے۔

3۔ کھانا کھاتے وقت ٹی وی بند کردیں، موبائل فون کا استعمال ترک کردیں اور پوری توجہ سے کھانا کھائیں ۔

4۔ پرسکون ہو کر اور آرام سے کھائیں کیونکہ پیٹ بھرنے کا احساس آپ کے کھانا شروع کرنے کے بعد اس وقت ہوتا ہے جس سے آپ کا جسم آپ کے دماغ کو مختلف سگنلز کے ذریعے آگاہ کرتا ہے جس میں 20 منٹ تک لگ سکتے ہیں۔

بہت جلدی کھانے کا مطلب ہے کہ آپ کے دماغ کو یہ اشارہ ملنے سے پہلے ہی آپ اپنا آپ پیٹ بھر چکے ہیں اور ایسے میں آپ ضرورت سے زیادہ کھا سکتے ہیں۔ پیٹ بھر کھانے کے لیے وقت لگائیں تاکہ آپ پہچان سکیں کہ آپ  اپنے کھانے سے کب مطمئن ہوئے۔

5۔ اپنے اردگرد کے حالات پر توجہ دیں۔ ان لوگوں کی تعریف کریں جنہوں نے کھانا تیار کیا ہے۔ اپنے تمام حواس کا استعمال کریں اور جو کچھ آپ کھا رہے ہیں اس کی خوشبو، رنگ، ساخت، درجہ حرارت اور ذائقے کا مشاہدہ کریں۔

ماہرین کے مطابق ذہن سازی سے کھانا سیکھنے میں وقت لگتا ہے اور مشق کے ساتھ اس میں بہتری آتی ہے لیکن یہ بغیر کسی خرچ کے ایک صحت مند زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version