Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ 5 نشانیاں کون سی ہیں جن کے سامنے آنے پر گردوں کا چیک اپ فوراً کروالینا چاہیے ورنہ؟

آج ہم آپ کو ان 5 نشانیوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے سامنے آنے پر گردوں کا چیک اپ فوراً کروالینا چاہیے۔

گردے جسم میں دماغ کے بعد دوسرے بڑے ہیروز سمجھے جاتے ہیں، گردوں میں پتھری ایک اہم مسئلہ ہے، مگر اس کے علاوہ گردے خراب ہونے کی اور بھی کئی وجوہات ہیں، لیکن اس کی کچھ ایسی علامات انسان کو قبل از وقت ظاہر ہو جاتے ہیں جن کا ہمیں اندازہ نہیں ہوتا۔

آج ہم آپ کو کچھ علامات بتا رہے ہیں جو اگر آپ کے ساتھ بھی ہیں تو فوری ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں۔

پیشاب کی کمی و زیادتی

پیشاب کی بہت زیادہ کمی اور بہت زیادہ وافر مقدار میں آنے پر ڈاکٹر کے پاس لازمی جائیں کیونکہ گردے یا تو ضرورت سے زیادہ اخراج کر دیتے ہیں یا پھر بالکل نہیں کر پاتے جس سے جسم میں زہر بنتا رہتا ہے۔

جسم کی سوجن

چہرے، ہاتھوں یا جسم کے کسی بھی حصے کا آئے دن سوجنا بھی گردوں کی سوجن کی جوہ سے ہوتا ہے، لہٰذا اس کو نظر انداز نہ کریں اور ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں ورنہ جلد ہی گردے فیل ہو جاتے ہیں۔

سونے میں مشکل

نیند کا 8 گھنٹے نہ آنا یا بالکل ہی نیند نہ آنا بھی ایک اہم مسئلہ ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ نیند کے نیورانز دماغ اور گردے کے درمیان جگہ نہیں بنا پاتے اور نیند کی کمی ہونے لگتی ہے۔

زبان کا ذائقہ

زبان کا ذائقہ خراب رہنا، منہ میں بار بار چھالے آنا بھی گردوں کی بیماری کی وجہ بنتا ہے۔ گردوں کے کام میں خرابی سے خون میں زہریلا مادہ جمع ہونے لگتا ہے جس کا اثر منہ کے ذائقے پر ہوتا ہے اور کھانا کڑوا یا بد مزہ لگنے لگتا ہے۔

جھریاں

چہرے پر جھریاں پڑنا اور ہاتھوں کی کھال کا لٹکنا ایک خطرناک بات ہے، اس سے گردوں کی بیماری منسلک ہوتی ہے کیونکہ گردے فلوئیڈ خارج کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس سے جلد پر اثر پڑتا ہے۔ آنکھوں کے ارگرد کا حصہ بھی پھول جاتا ہے، یہ اس بات کی جانب اشارہ ہوتا ہے کہ گردوں سے بڑی مقدار میں پروٹین کا اخراج پیشاب کے راستے ہورہا ہے۔

Exit mobile version