آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ہڈیوں کو ہمیشہ مضبوط رکھنے کے لئے کونسا پھل کھانا چاہیے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اگر آپ عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو خشک آلو بخارے کا استعمال عادت بنالیں۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ خشک آلو بخارے کھانے سے عمر بڑھنے سے ہڈیوں میں آنے والی کمزوری سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس تحقیق میں 183 خواتین کو شامل کیا گیا تھا کیونکہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں ہڈیوں کے مسائل زیادہ عام ہوتے ہیں۔
ان خواتین کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
ایک گروپ میں ایسی خواتین شامل تھیں جو خشک آلو بخاروں کا استعمال نہیں کرتی تھیں، دوسرے گروپ میں شامل خواتین روزانہ 50 گرام خشک آلو بخاروں کا استعمال کرتی تھیں جبکہ تیسرے گروپ میں شامل خواتین روزانہ 100 گرام خشک آلو بخارے کھاتی تھیں۔
تحقیق کے آغاز اور اختتام میں ان خواتین کے جسمانی ورم، تکسیدی تناؤ اور مدافعتی نظام کی جانچ پڑتال کی گئی۔
12 ماہ کے کلینیکل ٹرائل کے دوران خشک آلو بخاروں کے ساتھ تمام خواتین روزانہ کیلشیئم اور وٹامن ڈی 3 بھی استعمال کرایا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ 50 سے 100 گرام (5 سے 12) خشک آلو بخارے روز کھانے سے جسم میں ورم بڑھانے کا باعث بننے والے پروٹینز کی سطح میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ خشک آلو بخاروں میں موجود حیاتیاتی مرکبات، وٹامنز، منرلز اور دیگر سے ہڈیوں کو نقصان پہنچانے والے ورم سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔
