Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ نے کبھی کالا لہسن کھایا ہے؟ فوائد جانیے

آج ہم آپکو کالا لہسن کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

لہسن کو جب فرمینٹیشن کے طریقہ کار سے گزارا جاتا ہے تو اس کا رنگ تبدیل ہوکر کالا ہوجاتا ہے جبکہ یہ ذائقے میں میٹھا اور رسیلا بھی ہوجاتا ہے۔

فرمینٹیشن کے طریقہ کار کے تحت کئی ہفتوں تک لہسن کو ایک خاص درجہ حرارت اور نمی فراہم کی جاتی ہے جس وجہ سے لہسن میں موجود قدرتی کیمیکل اپنا ری ایکشن دکھاتے ہیں جس کے سبب یہ کالا لہسن بن جاتا ہے اور اس کے جسم پر حیرت انگیز فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

کالے لہسن کے فوائد

کالے لہسن میں انٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے یہ ہمارے جسم سے تناؤ کو دور کرتا ہے اور موضی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

کالا لہسن وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے، اس میں پایا جانا والا جز الیسن میٹابولزم پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے جس سے جسم میں موجود چربی کم ہوتی ہے۔

 کالا لہسن دل کیلئے بھی فائدے مند ہوتا ہے جو کولیسٹرول لیول کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

Exit mobile version