Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ کینو کے چھلکوں کے یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

کہا جاتا ہے کہ دنیا کا سب سے بہترین کینو پاکستان میں ملتا ہے اور یہ ایسا غلط بھی نہیں۔

مالٹے کی اس قسم کا ذائقہ لوگوں کے دلوں کو خوب بھاتا ہے جب ہی تو ہر سال یہ اس موسم میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پھل ہے جبکہ برآمد بھی کیا جاتا ہے۔

کینو کا ترش ذائقہ کیلوریز میں کم مگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامنز اسے بہترین پھل بناتا ہے۔

لیکن کیا آپ کینو کے چھلکوں کے فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنائے

کینو کے چھلکے اتار کر خشک کرلیں اور ان کو پانی میں ابال کر کچھ دیر پکائیں۔

جب قہوہ بن جائیں تو اسے پی لیں، چھلکوں کی یہ چائے افادیت میں کسی طرح پھل سے کم نہیں بلکہ وٹامن سے بھرپور ہے۔

اس چائے کو پینے سے ہاضمہ بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ رنگت صاف اور جلد بھی چمکدار محسوس ہونے لگے گی۔

چہرے کے لئے مفید

اس کے چھلکوں کو سکھا کر گرائینڈ کر کے پاؤڈر بنا لیں، اب چاہیں تو اس پاؤڈر میں شہد ملا لیں یا پھر اگر جلد خشک ہے تو دودھ ورنہ صرف پانی یا عرقِ گلاب میں ملا کر جلد پر ہلکے ہاتھوں سے ملیں۔

اس سے چہرے کے کیل مہاسے اور ایکنی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انفیکشنز سے بچاؤ

کینو کے چھلکوں کو پانی میں ابال کر نہانے کے پانی میں ملائیں اور اسی سے نہائیں تو ناصرف جسم سے خوشبو آنے لگتی ہے بلکہ مختلف الرجیز اور انفیکشنز کم کرنے میں ھی مدد ملتی ہے۔

دانتوں کے لئے فائدے مند

کینو کے چھلکوں کے پاؤڈر بنا کر اسے دانتوں پر ٹوٹھ پیسٹ میں ملا کر یا پھر ایسے ہی ملیں تو پیلے دانت سفیدی اختیار کرنے لگتے ہیں اور منہ کی بدبو بھی کم ہوجاتی ہے۔

Exit mobile version