کھانے میں زیادہ نمک کا استعمال کرنے والوں کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق زیادہ نمکین کھانوں اور گردوں کی دائمی بیماری کے درمیان ایک تعلق پایا گیا ہے۔
اس تحقیق میں برطانیہ سے 37 سے 73 سال کی عمر کے بالغ افراد کا ڈیٹا استعمال کیا گیا جو یو کے بائیو بینک نامی ایک بڑے تحقیقی منصوبے کا حصہ تھے۔
جو افراد اپنے کھانوں میں زیادہ نمک کا استعمال کرتے تھے، ان میں دائمی گردے کی بیماری کا خطرہ کافی زیادہ بڑھ گیا تھا۔
دائمی گردے کی بیماری (chronic kidney disease) ایک ایسی حالت ہے جس میں گردے وقت کے ساتھ رفتہ رفتہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
گردے خون سے فضلہ کو فلٹر کرنے اور ہمارے جسم کے سیال اور معدنی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
اگر ان میں خرابی پیدا ہوجائے تو یہ جسم کیلئے سنگین مسائل کا سبب بن جاتا ہے۔
