Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھر میں دہی جمانے کے لئے یہ آسان طریقے جان لیں

دہی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مقبول ترین غذاﺅں میں سے ایک ہے۔

دودھ سے بننے والے دہی کے متعدد فوائد اور طریقہ استعمال ہیں۔

اگر آپ جسمانی طور پر پتلے اور اسمارٹ رہنا چاہتے ہیں اور جِم جانے کے لیے وقت نکالنا مشکل لگتا ہے یا کسی مخصوص غذا تک محدود رہنا چاہتے ہیں تو دہی کو کھانا معمول بنالینے سے مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ وٹامنز، پروٹین، کیلشیئم، پوٹاشیم، فاسفورس اور زنک سے بھرپور ہوتا ہے۔

مگر بہت ہی کم افراد کو گھر میں دہی جمانا آتا ہوگا تو آج ہم آپکو اس مشکل سے نکالتے ہیں اور آپکو نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔

سب سے پہلے ایک دیگچی میں پانی اور اس میں ایک اسٹیل کی پیالی رکھ کر ڈھکن لگا دیں اور ہلکی آنچ پر اسے گرم ہونے دیں، اور چولہا بند کردیں۔

اب دوسری دیگچی میں 2 کپ دودھ ابال کر چولہا بند کردیں، اور اچھے سے اسے مکس کریں تاکہ اوپر ملائی نہ جمے۔

اسکے بعد ایک بڑے مٹی کے پیالے میں 1 چمچ تازہ دہی ڈال کر اسے مکس کریں، اور دودھ نیم گرم ہوجائے پر اسے اس میں ڈال کر اوپر سے ڈھکن لگا دیں۔

پھر اسے پانی والی دیگچی میں اسٹیل کے پیالے کے اوپر رکھ کر دیگچی کو مکمل بند کردیں کم سے کم 20 منٹ کے لیئے۔

جب دیگچی ٹھنڈی ہوجائے تو ڈھکن ہٹا کر دیکھیں، دہی جم گئی تو اسے باہر نکال دیں۔

Exit mobile version