Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھروں میں بلیاں پالنے والے افراد کو کیا مرض لاحق ہوسکتا ہے؟ جان لیں

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ گھروں میں بلیاں پالنے والے افراد کو کیا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بلیاں پالنے والے افراد کو اسکزوفرینیا (شزوفرینیا) کا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔

یہ مرض ذہنی خلل کی ایک شکل ہے جس میں مبتلا ہونے پر انسان اپنے ماحول سے مطابقت قائم نہیں رکھ پاتا اور لوگوں سے میل جول اور تعلق میں الجھن محسوس کرتا ہے۔

اسکزوفرینیا میں مبتلا ہونے والے افراد شدید اداسی اور قدرے مایوسی کا بھی سامنا کرسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکزوفرینیا کے لاحق ہونے میں بلیوں کا کوئی قصور نہیں، ان کے جسم پر بعض طفیلی کیڑے (پسو) ہوتے ہیں جنہیں ٹوگزو پلازما گونڈل کہا جاتا ہے۔ یہ طفیلی کیڑے انسان کو متاثر کرتے ہیں۔

اینٹی پروٹوزول دوائیں لینے سے انسان ذہنی خلل کو کسی حد تک کنٹرول کرسکتا ہے تاہم بلیوں کو زیادہ قریب رکھنے سے بعض افراد میں ذہنی خلل شدت اختیار کرسکتا ہے۔

Exit mobile version