کدو ایک فرحت بخش اور ورسٹائل غذا ہے جسے کئی طریقوں سے پکایا جا سکتا ہے، کدو وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں جو کسی بھی غذا کے ساتھ مل کر غذائیت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔
لیکن کیا آپ کدو کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
دل کی صحت
انسانی جسم میں حد سے زیادہ فری ریڈیکلز آکسیڈیٹو اسٹریس کا سبب بنتے ہیں جو دل کی بیماریوں اور کینسر جیسی دائمی بیماریوں کے خطرات سے وابستہ ہیں۔
کدو ایلفا کیروٹین، بیٹا کیروٹین اور بیٹا کریپٹوکسانتھن سے بھرپور ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلز کو بے اثر کرنے اور انہیں خلیوں کو نقصان پہنچانے سے روکتے ہیں۔
قوتِ بینائی کیلئے بہترین
کدو میں موجود بیٹا کیروٹین انسانی جسم کیلئے انتہائی اہم ہے، یہ وٹامن اے کی وافر مقدار فراہم کرتا ہے جو بینائی کو بہتر کرتا ہے۔
وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کا زیادہ استعمال موتیا کے خطرات کو کم کرتا ہے جبکہ وٹامن سی اور ای فری ریڈیکلز کو آنکھوں کے خلیات کو نقصان پہنچانے سے روکتے ہیں۔
قوتِ مدافعت میں بہتری
کدو میں بیٹا کیروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جسے انسانی جسم وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے۔
کدو میں وٹامن سی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں خون کے سفید خلیات کو بڑھاتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ
طرزِ زندگی اور کھانے پینے کی نامناسب عادات اکثر کینسرکی وجہ بنتی ہیں۔ کدو میں موجود ایلفا کیروٹین اور بیٹا کیروٹین پیٹ کے کینسر کے خطرات کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔
اس میں موجود کیروٹینائڈز کی زیادہ مقدار کینسر کی متعدد دیگر اقسام کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے۔
بلڈ شوگر کو کنٹرول کرے
کدو انسانی جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں اہم کرادر اداکرتا ہے۔
کدو میں موجود میگنیشیم کی زیادہ مقدار ذیابیطس کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہے۔
