Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر آپ بھی ہر وقت اُداس رہتے ہیں تو یہ خطرناک بیماری آپکو لگ سکتی ہے!

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ زیادہ اُداس رہنے والے افراد کو کونسی خطرناک بیماری لگ سکتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مزاج میں اداسی موٹاپے میں مبتلا افراد کے وزن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

جی ہاں، موٹاپا ایسا پھیلتا ہوا مرض ہے جس کے متاثرین کی دنیا بھر میں تعداد قریب چھ سو ستر ملین ہے، جن میں اکثریت نوجوان خواتین کی ہے۔

اس تحقیق میں محققین نے 2000 سے زائد برطانویوں کے جذبات کا نو ماہ تک معائنہ کیا۔

تحقیق کے دوران ہر مہینے ان افراد سے ڈپریشن کی علامات کے متعلق پوچھا گیا۔ جس میں 90 فیصد سے زیادہ افراد کو ڈپریشن میں مبتلا نہیں پایا گیا۔

البتہ موٹاپے کا شکار افراد نے جب زیادہ ڈپریشن محسوس کیا تو ایک مہینے کے بعد ان کے وزن میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ صحت مند وزن کے حامل افراد میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں دیکھا گیا۔

محققین نے بتایا کہ موٹاپے کا شکار یا زیادہ وزن رکھنے والے افراد جب جذباتی سطح پر مشکلات کا سامنا کرتے ہیں تو ان کی زیادہ کیلوریز (حراروں)، چکنائی اور میٹھی غذاؤں کی کھپت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں ڈپریشن میں مبتلا مٹاپے کے شکار افراد کا اوسطاً 0.36 کلو گرام وزن میں اضافے سے تعلق دیکھا گیا جبکہ زیادہ وزن والے افراد میں منفی احساسات میں اضافے کا تعلق 0.27 کلو گرام اضافے سے دیکھا گیا۔

محققین نے خبردار کیا کہ اس طرح سے وزن کا بڑھا مہینوں یا سالوں میں بلند سطح تک پہنچ سکتا ہے۔

Exit mobile version