اگر آپ بھی خوبصورت لگنے کے لئے “ادویات” کا استعمال کرتے ہیں تو اس عمل کو آج ہی روک دیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا پر خود کو بہتر دکھانے کے لیے نوجوان صارفین مشتبہ اشیاء کا کثرت سے استعمال کر رہے ہیں۔
جی ہاں، دنیا بھر میں 6 لاکھ افراد پر کی جانے والی 90 تحقیقوں پر آسٹریلیا میں کیے جانے والے ایک مطالعے میں عالمی سطح پر نوجوانوں میں وزن کم کرنے کی اشیاء کے استعمال کی شرح 5.5 فیصد پائی گئی۔
اس شرح میں دو فیصد وہ بچے شامل ہیں جنہوں نے یہ اشیاء گزشتہ ہفتے استعمال کرنے کے متعلق بتایا جبکہ چار فیصد وہ ہیں جنہوں نے یہ اشیاء گزشتہ ماہ استعمال کیں۔
چھ فیصد نوجوانوں نے گزشتہ سال اور نو فیصد نوجوانوں نے وزن کم کرنے کی اشیاء زندگی میں کسی موقع پر استعمال کرنے کے متعلق بتایا۔
محققین نے ان اشیاء میں وزن کم کرنے والی ان ادویات اور غذائی سپلیمنٹس کو شامل کیا جن کو ان نوجوانوں نے ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر استعمال کیا تھا۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ شرح لڑکوں کی نسبت لڑکیوں میں زیادہ ہے۔ تاہم، دیگر ممالک میں یہ شرح مختلف ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اشیاء کا طویل مدت تک استعمال صحت کے لیے مسائل کا سبب ہو سکتا ہے۔
