اگر آپ بھی کھانا جلدی جلدی کھاتے ہیں تو آج ہی اس عادت کو ترک کردیں کیونکہ یہ مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔
تو آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اس عادت سے ہمیں کیا نقصان پہنچ سکتا ہے۔
سینے میں جلن
کھانا جلد بازی میں کھانے سے آپکو سینے میں جلن کا سامنا ہوسکتا ہے۔
جی ہاں، چبانے سے معدے میں ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا ہوتا ہے، جو غذا کو گلا کر بہتر انداز میں ہضم کرنے میں مددگار ہے، لیکن اگر آپ اپنا کھانا ٹھیک سے چبا کر نہیں کھاتے تو ہاضمے میں مددگار یہ ایسڈ بھی کم پیدا ہوگا۔
کھانا اگر ٹھیک سے ہضم نہ ہوگا اور معدے میں موجود رہے گا تو گیس پیدا ہوگی، یہی گیس ہے جو غذائی نالی اور گلے کی جانب اٹھنے پر سینے میں جلن کا باعث بنتی ہے۔
آنتوں پر قابلِ تشویش اثرات
کھانا ٹھیک سے چبا کر نہ کھانے سے آنتوں پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، کھانا جب معدے سے چھوٹی آنت میں منتقل ہوتا ہے تو لبلبہ انزائمز اور پِتہ بائل خارج کرتا ہے، یہ دونوں اجزا خوراک کو مزید توڑنے کا عمل انجام دیتے ہیں تاہم اگر کھانے کے ذرات بڑے ہوں گے اور درست انداز میں انھیں چبایا نہیں گیا ہوگا۔
تو آنتوں میں قدرتی طور پر پائے جانے والے بیکٹیریا غیر ہضم شدہ کھانے کو خراب کر دیں گے، اور اس طرح اپھارہ، گیس، بدہضمی، اورقبض کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
چھوٹی آنت میں اہم غذائی اجزا
اگر ٹھیک سے غذا چبا کر کھائی جائے تو جسم میں جانے والے کاربوہائیڈریٹس، پروٹینز اور چکنائیاں (یعنی میکرونیوٹرینٹس، یا بلڈنگ بلاک غذائی اجزا) بالترتیب مونوساکرائیڈز، امائنو ایسڈز اور فیٹی ایسڈز نامی مالیکیولز میں اچھے سے توڑنے میں مدد ملتی ہے، یہ مالیکیول چھوٹی آنت سے جذب ہوتے ہیں۔
لیکن اگر کھانا ٹھیک سے نہ چبایا جائے تو کاربوہائیڈریٹ، پروٹین اور چکنائی مکمل طور پر نہیں ٹوٹتی، جس سے چھوٹی آنت کے لیے ان غذائی اجزا کو جذب کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
