آج ہم آپکو بتائیں گے کہ پاؤں سے بدبو آنا کس خطرناک بیماری کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
سائنسی اصطلاح میں پاؤں سے بدبو آنے کی بیماری کو ’بروموڈوسس‘ کہا جاتا ہے، وہ لوگ جن کے دن کا زیادہ تر وقت بند جوتے پہن کر گزرتا ہے ان کے پاؤں میں فنگل انفیکشن ہونے کا تعلق بھی ’بروموڈوسس‘ سے ہی ہے۔
پاؤں کی بدبو کو کیسے ختم کیا جائے؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ بروموڈوسس نامی بیماری سے چھٹکارا حاصل کرلیں تو اس کے لیے آپ کو پابندی سے کچھ طریقے کار اپنانے ہوں گے جن کے تحت یہ بیماری ختم ہوسکتی ہے۔
موزوں کو روزانہ تبدیل کریں
پاؤں سے بدبو ختم کرنے کے لیے پہلا اور بنیادی طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ موزے پہنتے ہیں تو انہیں روزانہ تبدیل کریں، کچھ لوگ گرمیوں میں بھی جوگرز کے اندر موزے پہننے کا انتخاب کرتے ہیں، انہیں چاہیے کہ روز بدلیں۔
پاؤں کی اچھی طرح سے صفائی
پاؤں کو عام پانی سے دھونے کے بجائے ہفتے میں دو بار اچھی طرح دھوئیں یا مخصوص پانی میں بھگوئیں، نیم گرم پانی میں آدھا کپ ایپسم نمک ملائیں، اگر آپ کے پاس ایپسم نمک نہیں ہے تو آپ دو حصے گرم پانی میں ایک حصہ سفید یا سیب کا سرکہ ملا سکتے ہیں۔
اس پانی میں20 منٹ تک پیر بھگوئیں، ایپسم نمک آپ کی جلد سے نمی کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے، اس لیے بیکٹیریا کا پاؤں پر رہنا مشکل ہے۔
اس کے علاوہ سرکہ آپ کے پیروں سے بیکٹیریا کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
پیروں کو خشک رکھیں
بیکٹیریا کی پیداوار نم جگہوں پر ہوتی ہےلہٰذا آپ کے پیروں کو خشک رکھنے سے پاؤں کی بدبو کو کم کرنے میں مدد ملے گی، کسی بھی گیلے پن یا پسینے کو ختم کرنے کے لیے اپنے پیروں پر ٹیلکم پاؤڈر لگا سکتے ہیں۔
پاؤں کی ڈیڈ اسکن فوٹ فائلر سے رگڑ کر ہٹائیں
پاؤں کی ’ڈیڈ اسکن‘ یعنی پرانی جلد فوٹ فائلر سے رگڑ کر اتاریں، جب آپ کے پاؤں کی پرانی اور کھردری جلد پر پسینہ آتا ہے تو اس میں جراثیم پیدا ہوتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ پاؤں کی پرانی جلد کو اچھی طرح صاف کیا جائے۔
ناخنوں کو صاف رکھیں
پاؤں سے بدبو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے ناخنوں کو مستقل مزاجی سے تراشیں اور صاف ستھرا رکھیں، جہاں آپ کے پاؤں کے ناخن بڑھنا شروع ہوئے وہیں جراثیم بھی پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں تو اس لیے ضروری ہے کہ انہیں کاٹ کر صاف ستھرا رکھیں۔
