Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دھنیے کو خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے؟ آسان طریقہ جان لیں

دھنیا کھانوں کا اہم جز ہے جس کے بغیر کوئی بھی ہانڈی ادھوری تصور کی جاتی ہے۔

دھنیے کے پتے بہت جلد مرجھانے لگتے ہیں اگر آپ انہیں فریج میں بھی رکھے تو ایک سے دو دن کے اندر ان کے پتوں کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے اور وہ ضائع ہوجاتا ہے۔

لیکن کیا آپ دھنیے کو خراب ہونے سے بچانے کے نہایت ہی آسان طریقے جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

ٹھنڈے پانی سے دھنیے کو دھو کر اسے کسی کپڑے سے سکھا لیں، اس سے دھنیے پر لگی گرد دور ہوجائے گی۔

یہ عمل دھنیے کی اضافی نمی کو روکتا ہے جس سے دھنیے کے پتے خراب نہیں ہوتے۔

دھنیے کو دھونے اور خشک کرنے کے بعد اسے کسی ایسی بیگ میں ڈالیں کہ دھنیے کو ہوا نہ لگ سکے جبکہ بیگ میں موجود ہوا کو بھی نکال دیں، ایسا کرنے سے دھنیے کی نمی برقرار رہے گی اور وہ خراب نہیں ہوگا۔

دھنیے کو فریج میں رکھنے سے پہلے اسے خشک کرکے ٹشو پیپر میں اچھی طرح لپیٹ کر رکھ لیں کیونکہ ٹشو پیپر نمی جذب کرنے کے طور پر کام کرتا ہے اور دھنیے کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔

دھنیے کو صارف کرکے اور اسے خشک کرکے فریج کے دروازے میں رکھنے سے بھی کچھ دن تک آپ کا دھنیا چل سکتا ہے کیونکہ فریج کے دروازے میں ٹھنڈک اتنی نہیں ہوتی اور درمیانہ درجہ حرارت ہوتا ہے۔

دھنیے کو پانی میں بھگو کر رکھنے سے بھی دھنیا کچھ دنوں تک ہرا بھرا رہ سکتا ہے، اس کیلئے آپ آدھے گلاس پانی میں دھنیے کو ڈال دیں اور ہر روز اس کا پانی تبدیل کردیں۔

Exit mobile version