Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میٹھی چیزیں کھانے والوں کے لئے بُری خبر؛ ماہرین نے خبردار کردیا

زیادہ میٹھی چیزیں کھانے والوں کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ایسی چیزیں کھانا جن میں چینی کے ساتھ چکنائی کا بھی استعمال کیا گیا ہو وہ آپ کے دماغ کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔

جی ہاں، ایسی میٹھی چیزیں جن میں دنوں اجزا بیک وقت موجود ہوں تو انہیں کھانے کی رغبت مزید بڑھ جاتی ہے۔

معدے کو دوسرے دماغ سے بھی تشبیح دی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسٹریس یا پریشانی کے وقت ہضم کا نظام متاثر ہوجاتا ہے۔

معدہ چکنائی اور چینی کو الگ الگ طرح سے ہضم کرتا ہے، انہیں ہضم کرنے کے دوران معدہ آپ کے دماغ کو ایک سگنل بھیجتا ہے۔

سنگل کے سبب اس طرح کے کھانے کی خواہش بڑھتی ہے، جب ہی لوگوں کو تلی ہوئی اور میٹھی غذائیں جیسے ڈونٹ بار بار کھانے کا دل چاہتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ آنتوں کے الگ الگ راستوں کے ذریعے چربی اور شکر دماغ پر اثر انداز ہوتے ہیں، اس میں لاشعوری طور پر زیادہ کھانے کی خواہش بیدار ہوتی ہے۔

شکر اور چکنائی کا امتزاج زیادہ ڈوپامائن کے اخراج کا باعث بنتا ہے، ڈوپامائن دماغ میں موجود ایک نیورو ٹرانسمیٹر ہے جس سے خوشی ملتی ہے اور آپ اچھا محسوس کرتے ہیں، اسی لیے ڈوپامن کو خوشی کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے۔

Exit mobile version