Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ ٹھنڈے پانی سے نہانے کے یہ حیران کُن فوائد جانتے ہیں؟

موسمِ سرما میں بیشتر افراد گرم پانی سے نہاتے ہیں جو کہ غلط بھی نہیں ہے لیکن اس کے مقابلے میں ٹھنڈے پانی سے نہانا صحت کے لئے اچھا تصور کیا جاتا ہے۔

تو آج ہم آپکو ٹھنڈے پانی سے نہانے کے حیران کُن فوائد بتائیں گے۔

بہتر خون کی گردش

ٹھنڈے پانی کی نمائش خون کی گردش کو تیز کرتی ہے جو کہ جسم کے اہم اعضاء میں خون کے بہاؤ کو بہتر کرتا ہے اور جسم میں سردی کیخلاف مزاحمت کو بہتر بناتا ہے۔

مدافعتی نظام

 کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹھنڈے پانی کی نمائش مدافعتی نظام کو اور زیادہ فعال کردیتی ہے۔ یہ مدافعتی خلیوں (WBCs) کی پیداوار کو بھی بڑھاتی ہے۔

بیداری

ٹھنڈا پانی مجموعی طور پر اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے جس سے دماغی ہوشیاری اور بیداری میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ قدرتی توانائی کو فروغ دیتا ہے جس سے آپ خود کو چوکنا محسوس کرتے ہیں۔

بہتر موڈ

ٹھنڈے پانی کی نمائش اینڈورفن ہارمون کی سطح کو بھی بڑھاتی ہے۔

اینڈورفن ایسا ہارمون ہے جو موڈ کو بہتر کرتا ہے اور تناؤ اور اضطراب کی کیفیات میں کمی لاتا ہے۔

جلد اور بالوں کی صحت

ٹھنڈا پانی جلد پر موجود چکنائی کی کمی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ بالوں کو قدرتی چمک بھی فراہم کرتا ہے۔

کیلوریز میں کمی

جب ٹھنڈا پانے سے نہایا جاتا ہے تو جسم اپنا بنیادی درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے جسمانی توانائی خرچ کرتا ہے جس سے اضافی کیلوریز کم ہوتی ہیں۔

Exit mobile version