آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کھانا بنانے کیلئے سب سے فائدہ مند اور بہترین تیل کونسا ہے۔
سرسوں کا تیل
گزرے وقتوں میں صرف سرسوں کا تیل ہی استعمال کیا جاتا تھا اور اس تیل کا استعمال کرنے والے لوگوں کی نہ صرف عمریں دراز ہوتی تھیں بلکہ وہ لوگ بیماریوں کا شکار بھی نہیں ہوتے تھے۔
سرسوں کے تیل میں چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ تیل دل کی صحت کیلئے بہترین ہے۔
زیتون کا تیل
زیتون میں قدرت نے جہاں بہت سے فوائد چھپا رکھے ہیں وہیں اسے بیماریوں کیلئے شفا بھی کہا گیا ہے۔
زیتون کے تیل میں پروٹین کی بھر مار ہوتی ہے ساتھ ہی اس تیل میں اینٹی آکسٹیڈنٹ بھی پایا جاتا ہے اس لیے وزن کم کرنے والے افراد کیلئے زیتون کا تیل بہترین ہے۔
سورج مکھی کا تیل
سورج مکھی کا تیل پھولوں میں پائے جانے والے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے، یہ تیل دل کے مریضوں کیلئے بہترین ہے جبکہ اس میں چکنائی کی مقدار بھی کم ہوتی ہے، اسی لیے اس تیل کے استعمال سے کولیسٹرول کا خطرہ بھی کم رہتا ہے۔
اس کے علاوہ مونگ پھلی کا تیل، تخم بالنگا کا تیل، تل کا تیل بھی صحت پر حیرت انگیز فوائد مرتب کرتا ہے۔
