Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چائے پینے کے شوقین ہیں؟ تو اس کا ایک زبردست فائدہ جان لیں

پاکستان میں چائے کی مقبولیت سے انکار ممکن نہیں اور یہ گرم مشروب دنیا کے بیشتر حصوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔

تو آج ہم آپکو چائے پینے کا ایک زبردست فائدہ بتائیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اگر آپ چائے پینا پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ مشروب بڑھاپے کی جانب سفر سُست کر سکتا ہے۔

Royal Milk Tea ロイヤルミルクティー • Just One Cookbook

جی ہاں، اس تحقیق میں 30 سے 79 سال کی عمر کے لگ بھگ 14 ہزار افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

ان افراد سے معلوم کیا گیا کہ وہ روزانہ کتنے کپ چائے پیتے ہیں اور پھر عمر میں اضافے سے جسم پر مرتب ہونے والے بنیادی اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ 2 سے 4 سال تک لیا گیا۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ چائے پینے کی عادت سے حیاتیاتی عمر بڑھنے کی رفتار سست ہو جاتی ہے، خاص طور پر معتدل مقدار میں اس مشروب کو پینے والے افراد میں یہ اثر دیکھنے میں آتا ہے۔

محققین نے کہا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ روزانہ 3 کپ چائے پینے سے بڑھاپے کی جانب سفر کو سُست کیا جا سکتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ آپ خود کو طویل عرصے تک جوان رکھ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چائے پولی فینولز نامی مرکبات اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مشروب ہے، پولی فینولز مرکبات اور اینٹی آکسائیڈنٹس جسمانی ورم میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ خلیات کوپہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرتے ہیں۔

پولی فینولز معدے میں موجود بیکٹریا کی نشوونما کے لیے بھی اہم ہوتے ہیں اور یہ بیکٹریا میٹابولزم، مدافعتی نظام اور دماغی افعال پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔

Exit mobile version