Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کمر درد کے بارے میں کب پریشان ہونا چاہیے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کمر درد کے بارے میں کب پریشان ہونا چاہیے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق نچلی کمر کا درد تقریباً 6 ہفتوں میں ختم ہو جاتا ہے لیکن جب درد طویل عرصے تک برقرار رہے تو اس کا علاج رفتا رفتا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

جی ہاں، ماہرین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے 95 سابق ​​مطالعات کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے 6 ہفتے، 12 ہفتے اور 12 ہفتوں سے زائد کمر کے نچلے حصے میں ہورہے درد کا موازنہ کیا۔

ماہرین کے مطابق کمر میں لگی چوٹ ٹھیک ہونے کے بعد بھی کمر کا درد برقرار رہ سکتا ہے کیونکہ ایسی صورت میں درد کا تعلق جسم کے درد کے نظام کی حساسیت سے منسلک ہوتا ہے نہ کہ چوٹ سے۔

Understanding of low back pain with recent evidence – Health Business

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کو کمر کا درد کچھ مہینوں تک رہتا ہے تو آپ ٹھیک ہو سکتے ہیں لیکن ایک بار جب آپ کو کئی مہینوں تک کمر کا درد رہے تو ٹھیک ہونے کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ کمر میں درد دنیا کے عام ترین جسمانی امراض میں سے ایک ہے اور دنیا کے ہر 5 میں سے 4 افراد کو زندگی میں کسی وقت اس کا سامنا ہوتا ہے۔

عام طور پر یہ درد پسلی سے نیچے شروع ہوتا ہے اور نیچے تک پھیلتا ہوا محسوس ہوتا ہے جو کہ کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

کمر میں اچانک یا بہت شدید تکلیف کی صورت میں کسی ڈاکٹر یا فزیکل تھراپسٹ سے رجوع کیا جانا چاہیے۔

Exit mobile version