صبح کے ناشتے میں چائے کے ساتھ ”پاپے“ کھانا انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ناشتے میں چائے میں رسک ڈبو کر کھانے سے انسان کی صحت پر بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
رسک کی تیاری میں استعمال کیے جانے والے اشیاء اسے مضحر صحت بناتے ہیں کیونکہ اس میں باسی ڈبل روٹی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اکثر اوقات باسی ڈبل روٹی پر پھپوندی لگ جاتی ہے جو کہ زہریلی ہوتی ہے اور رسک کی صورت میں انسان کے جسم میں داخل ہوتی ہے جس کی وجہ سے نظامِ ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے۔
اس کے علاوہ اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا آئل دراصل گھی یا مارجرین کی صورت میں کیا جاتا ہے جو کہ انسان کے جسم میں جا کر جم جاتا ہے اور اس کی واجہ سے دل کی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رس کی تیاری میں بہت زیادہ تعداد میں چینی کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے انسان شوگر کا مریض بھی بن سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق رسک کی تیاری میں باسی ڈبل روٹی کے علاوہ بھی میدے کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے قبض، کولیسٹرول اور دیگر بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔
