Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روزانہ سیڑھیاں چڑھنے کے یہ فوائد جانیے

دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو سیڑھیاں چڑھنا پسند نہیں کرتے، لیکن اس کے بےشمار فوائد جان کر آپ بھی روزانہ سیڑھیاں چڑھنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

امراضِ قلب کا خطرہ کم کرے

روزانہ محض 5 منزلیں یا 50 سیڑھایں چڑھنے سے امراض قلب کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

جن افراد میں امراضِ قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، وہ سیڑھیاں چڑھنے کی عادت سے اسے نمایاں حد تک کم کر سکتے ہیں۔

یہ دل اور پھیپھڑوں کی صحت کو بہتر بنانے کا مؤثر طریقہ ہے، خاص طور پر ایسے افراد کے لیے جو ورزش کرنے کے عادی نہیں ہوتے۔

Woman Climbing Stairs Images – Browse 23,295 Stock Photos, Vectors, and Video | Adobe Stock

سیڑھیاں چڑھنے سے دل کے افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں

سیڑھیاں چڑھنا ہڈیوں کی اچھی صحت کے لیے بہترین ورزش ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ اوپر کی جانب قدم بڑھاتے ہیں تو کشش ثقل کے مخالف جسم کو حرکت دیتے ہیں جس سے ہڈیوں پر بوجھ بڑھتا ہے اور وقت کے ساتھ وہ مضبوط ہونے لگتی ہیں۔

توازن بہتر ہوتا ہے

سیڑھیاں چڑھنے سے جسمانی توازن نمایاں حد تک بہتر ہوتا ہے۔

خاص طور پر معمر افراد کا جسمانی توازن اس جسمانی سرگرمی سے بہتر ہوتا ہے۔

سیڑھیاں چڑھنے سے جسمانی فٹنس میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ لڑھک کر گرنے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے، جس سے جسمانی توازن کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

تناؤ میں کمی

سیڑھیاں چڑھنے کے لیے فرش پر چلنے کے مقابلے میں زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جس کے نتیجے میں اینڈروفن نامی ہارمون کا اخراج زیادہ وہتا ہے۔

اس ہارمون کے اخراج سے تناؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سیڑھیاں چڑھنے سے ذہن کو سکون ملتا ہے اور ذاتی خود اعتمادی بھی بڑھتی ہے جس سے تناؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وزن میں کمی

سیڑھیاں چڑھنے سے چربی گھلانے میں مدد ملتی ہے۔

درحقیقت یہ ایک ایسی سخت جسمانی سرگرمی ہے جس کے دوران جاگنگ کے مقابلے میں زیادہ کیلوریز جلتی ہیں۔

10 سیڑھیاں چڑھنے پر ایک کیلوری کو جلانا ممکن ہوتا ہے۔

جس فرد کا جسمانی وزن زیادہ ہوتا ہے، وہ اس ورزش سے زیادہ کیلوریز جلانے میں کامیاب رہتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہو جاتا ہے۔

عمر میں اضافہ

روزانہ سیڑھیاں چڑھنے سے کینسر سمیت کسی بھی مرض سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Exit mobile version