Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لونگ کے استعمال کے جادوئی فوائد جانیے!

لونگ گرم مصالحے میں موجود ایک انتہائی صحت بخش مصالحہ ہے جس کا استعمال صدیوں سے کھانے میں خوشبو اور ذائقے کے ساتھ کئی امراض میں بطور دوا بھی کیا جارہا ہے۔

لونگ کا ذائقہ قدرے میٹھا دارچینی سے ملتا جلتا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے میٹھے اور نمکین دونوں طرح کے پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کا مزاج گرم ہوتا ہے تاہم یہ ننھا سا لونگ اپنے اندر صحت کے بیش بہا خزانے رکھتا ہے۔

لونگ کی خصوصیت

رات کو سوتے وقت لونگ کا استعمال آپ کو پر سکون نیند فراہم کرتا ہے۔

لونگ میں قدرت نے اینٹی بیکٹیریل خصوصیت رکھی ہے یعنی لونگ بیکڑیریا سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کا استعمال آپ گلے کے درد کو دور بھگانے کیلئے کر سکتے ہیں۔

لونگ سوزش کو بھی ختم کرتا ہے اور آپ کے مدافعت نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

لونگ میں پیٹ کے مسائل حل کرنے کی بھی خصوصیت پائی جاتی ہے، اس کے استعمال سے آپ نظام ہضمہ کو درست رکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اینٹی  بیکٹیریل خصوصیت ہونے کہ وجہ سے یہ منہ کی بدبو کو دور کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لونگ کا استعمال کھانسی سے متاثرہ پھیپھڑوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔

اس کو لوگ چائے میں ڈال کر بھی استعمال کرتے ہیں جبکہ کھانسی کی صورت میں لوگ اپنے منہ میں بھی رکھتے ہیں جس کی وجہ سے کھانسی میں وقتی طور پر آرام ملتا ہے۔

اس کے علاوہ کھانوں میں بھی لونگ کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ کچھ لوگ لونگ کا پاؤڈر بنا کر بھی استعمال کرتے ہیں۔

Exit mobile version