Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیروں کی سوجن کو معمولی نہ سمجھیں!!! یہ کن خطرناک بیماریوں کی علامت بن سکتی ہے؟

پیر ہمارے جسم کا سب سے محنت کرنے والے عضو ہے جو کہ روزانہ صبح اٹھنے کے بعد سونے تک پورا دن جسمانی وزن کو برداشت کر کے ہمیں چلنے، بھاگنے، چھلانگ لگانے، کھڑے ہونے اور دیگر میں مدد دیتے ہیں۔

تاہم اگر بغیر کسی وجہ کے پیر سوجنے یا پھول جائیں تو اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟

ویسے تو بہت زیادہ کھڑے رہنے سے بھی ایسا ہوسکتا ہے مگر کئی بار یہ سنگین امراض کی جانب اشارہ کرنے والی علامت بھی ثابت ہوتی ہے۔

ہارٹ فیل ہونا

پیروں میں سوجن اکثر اوقات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔

جب خون کے لوتھڑے ٹانگوں کی رگوں میں جمیں اور وہاں سے خون کو واپس دل کی جانب آنے میں رکاوٹ ہو تو پیر ٹخنے اور ٹانگیں سوج جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ اگر دل کے سیدھے حصے میں رکاوٹ پیدا ہو اور جسم میں نمک اور پانی کی مقدار بڑھ جائے تو بھی پیر سوج جاتے ہیں۔

پیروں کی سوجن دل بند ہونے کے علاوہ دل کی مختلف بیماریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

متلی، کھانسی، تھکاوٹ، سانس پھولنا بھی امراضِ قلب کی علامات ہیں۔

گردوں کا ناکارہ ہونا

گردے صحیح کام نہ کررہے ہوں اور جسم کا فاضل سیال خارج ہونے کے بجائے جسم میں ہی جمع ہورہا ہو تو یہ بھی پیروں کی سوجن کی ایک اہم وجہ ہوتی ہے کیونکہ گردے کے امراض زیادہ تر شدت اختیار کرنے کے بعد ہی سامنے آتے ہیں۔

اگر کسی کو پیروں میں سوجن کے ساتھ رفع حاجت میں دشواری محسوس ہوتی ہو تو یہ گردوں کی خرابی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔

جگر کی خرابی

پیروں میں سوجن کی ایک اور وجہ جگر کی خرابی ہوسکتی ہے۔

پیروں میں سوجن کے ساتھ پیشاب کی رنگت گہری ہوجانا، جسم پر آسانی سے زخم پڑنا اور ان کا دنوں تک ٹھیک نہ ہونا، خارش اور پیٹ میں سوجن جگر کی خرابی کی علامات ہیں۔

Exit mobile version