Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر آپ بھی کھڑے ہوکر کھانا کھاتے ہیں تو آج ہی اس عمل کو روک دیں!!!

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کھڑے ہوکر کھانا کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کھڑے ہو کر کھانا کھانے سے معدے اور آنتوں کے کینسر کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ کھڑے ہوکر کھانا آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، اس سے آپ مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

محقیقن نے کہا کہ کھڑے ہوکر کھانا اور پانی پینا کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، اس سے تیزاب اوپر کی طرف آ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے غذائی نالی کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں جبکہ دیگر مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔

محققین نے وضاحت کی کہ اگر آپ کھڑے ہوکر کھانا کھاتے ہیں یا پانی پیتے ہیں تو غذائی نالی کے پٹھوں کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے کیونکہ کھڑے ہوکر کھانا کھانے سے معمول کے عمل میں خلل پڑتا ہے۔

کھڑے ہوکر کھانے پینے سے نظام ہاضمہ متاثر ہوتا ہے، یہ غذائی نالی کے کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

Exit mobile version