Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

استعمال شدہ لیموں کو دوبارہ استعمال میں لانے کے 5 طریقے

آج ہم آپ کو استعمال شدہ لیموں کو دوبارہ استعمال میں لانے کے 5 طریقے بتائیں گے۔

اکثر لوگ لیموں کا رس نکال کے پھینک دیتے ہیں لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ رس نکالے جانے کے باوجود بھی لیموں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

 لیموں کے چھلکے میں بھی وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس، اور فائبر پائے جاتے ہیں، ان مواد کی وجہ سے لیموں کے چھلکے کا استعمال بھی انتہائی فائدے مند ہوتا ہیں۔

اب ہم آپ کو نچوڑے ہوئے لیموں کو دوبارہ استعمال کرنے کے 5 طریقے بتائیں گے۔

استعمال شدہ لیموں جسم کا وزن کم کرنے اور جلد کی صحت کے لیے بہت اہم ہیں،اس کی مدد سے آپ وزن کم کرنے والا مشروب بنا سکتے ہیں۔

  لیموں کے چھلکوں کو کھانوں میں استعمال کرکے ذائقہ بڑھایا جا سکتا ہے، اسے سلاد، میٹھے، یا دالوں پر چھڑکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

لیموں کے چھلکے میں موجود قدرتی تیزابیت اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چہرے پر موجود داغوں کو صاف کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں۔

نچوڑے ہوئے لیموں کے اندر لونگ، تیل اور کافور پاؤڈر بھریں، پھر مکھیوں اور مچھروں کو بھگانے کے لیے انہیں جلائیں، خوشبودار آمیزہ نا صرف کیڑوں کو دور رکھتا ہے بلکہ آپ کے گھر کے لیے قدرتی ائیر فریشنر کا بھی کام کرتا ہے۔

لیموں کے  چھلکوں کو جراثیموں کو مارنے اور صفائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، آپ ان چھلکوں کو  بیکنگ سوڈا یا سرکے کے ساتھ ملا کرایک بہت اچھا جراثیم کش مادہ بنا سکتے ہیں۔

Exit mobile version