Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کم نیند کرنے والی خواتین میں کونسی خطرناک بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کم نیند کرنے والی خواتین میں کونسی خطرناک بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بے خوابی، ہر رات پانچ گھنٹے یا اس سے کم نیند خواتین میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں امریکا، برطانیہ، ناروے، جرمنی، تائیوان اور چین کے 1.2 ملین سے زیادہ افراد کو ایک مطالعے کے لیے رضاکار بنایا گیا، ان میں سے تقریباً 96 فیصد کو پہلے کبھی دل کا دورہ نہیں پڑا تھا جبکہ اس مطالعے میں خواتین رضاکاروں کی تعداد نصف سے زیادہ تھی۔

ان رضاکاروں میں 13 فیصد رضاکاروں نے نیند نہ آنے کی شکایت کی جبکہ کچھ رضاکاروں نے نیند آنے میں دشواری، سونے میں دشواری، یا آدھی رات کو آنکھ کھل جانا اور پھر دوبارہ سونے میں دشواری  جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ بے خوابی کے مریضوں میں سے 2,406 اور غیر بے خوابی کے مریضوں میں 12,398 دل کے دورے پڑے۔

محققین کی طرف سے نیند کی مدت اور دل کی صحت کے درمیان ممکنہ تعلق کا بھی جائزہ لیا گیا جس کے نتائج سے معلوم ہوا کہ فی رات پانچ گھنٹے یا اس سے کم نیند لینے والوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے سونے والوں کے مقابلے میں دل کا دورہ پڑنے کے خطرات زیادہ تھے۔

محققین نے بتایا کہ بے خوابی نیند کا سب سے عام عارضہ ہے جو کہ خود ایک بیماری ہوتے ہوئے انسانی صحت کے ساتھ جڑی متعدد دیگر بیماریوں کو بھی دعوت دیتی ہے جن میں شوگر، بلڈ پریشر سمیت دل کا عارضہ بھی شامل ہے۔

Exit mobile version