Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹوتھ برش کو کتنے دن بعد بدلنا بہتر ہوتا ہے؟ حیران کن انکشاف

طبی ماہرین نے ٹوتھ برش کو بدلنے کا وقت بتا دیا ہے کہ کتنے عرصے کے بعد برش کو بدلنا بہتر ہوتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا برش پرانا ہوگیا ہے تو دانتوں کی صفائی کا عمل درست انداز میں نہیں ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیونکہ ٹوتھ برش کا استعمال دن میں دو سے تین بار کیا جاتا ہے اسی مناسبت سے اس کے ریشے خراب ہونے لگتے ہیں۔ اس لیے ہر تین سے چار ماہ میں برش تبدیل کرلینا چاہیے۔

امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دانتوں کو دن میں دو بار اور دو منٹ تک برش کیا جائے۔ برش کے ریشے ٹوٹنے لگیں تو فوراً اس کا استعمال روک دیا جائے، سال بھر میں اسے تقریباً چار بار تبدیل کرنا چاہیے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹوتھ برش کو اگر طویل عرصے تک استعمال کیا جائے تو اس کی تاثیر کم ہونے لگتی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دانتوں کی صفائی کے دوران بہت سارے جراثیم ٹوتھ برش پر جمع ہوجاتے ہیں۔

Exit mobile version