آج ہم آپکو اُن غلطیوں کے بارے میں بتائیں گے جو ہمیں موٹاپے کا شکار بناتی ہیں۔
کم سونا
ہر انسان کے لیے رات کی 8 گھنٹے کی نیند پوری کرنا ضروری ہے، اس سے کم وقت سونے والے افراد کے وزن میں اضافے کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ 8 گھنٹے سے کم سونے پر آپ کا میٹابولزم سست روی کا شکار ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے چکنائی آپ کے جسم میں ہی جمع ہونے لگتی ہے اور وہ آپ کو موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے۔
رات کے وقت زیادہ کھانا
رات کا کھانا بہت زیادہ کھانے کی وجہ سے وزن لازمی بڑھتا ہے کیونکہ اس کھانے کو ہضم ہونے کے لیے وقت بہت کم ملتا ہے۔

کھانے کے فوراً بعد سوجانا
ہمیشہ کھانا کھانے کے بعد اسے تھوڑا وقت ہضم ہونے کے لیے بھی دیں اور اس کے بعد سونے کی تیاری کریں۔
کھانا کھاتے ہی فوراً سونے کے لیے بستر پر پہنچ جانا نہ صرف وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے بلکہ آپ کے ہاضمے کے نظام پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔
رات میں تلی ہوئی غذائیں کھانا
رات کے وقت تلی ہوئی غذائیں کھانا بھی آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
اگر آپ رات کے وقت تلی ہوئی غذائیں کھاتے ہیں تو آپ کو جسم میں موجود اضافی کیلوریز جلانے کے وقت نہیں ملے گا جس کی وجہ سے آپ کا وزن بڑھ جائے گا۔
رات کا کھانا چھوڑنا نقصان دہ
رات کا کھانا چھوڑنا بھی آپ کے لیے مناسب نہیں ہے کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کا میٹابولز کمزور ہوجائے گا جس کے نتیجے میں آپ کے جسم کو کئی نقصان پہنچ سکتے ہیں۔
موبائل فون کا استعمال
موبائل کی روشنی آپ کی نیند اور صحت دونوں پر خطرناک اثرات مرتب کرتی ہے۔
بہتر ہے کہ سونے سے کم سے کم 1 گھنٹہ قبل موبائل فون کا استعمال ترک کردیں۔