Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بچوں کی دیکھ بھال میں دادا دادی کا تعاون ماں کے ڈپریشن کو کم کرتا ہے؛ تحقیق

بچوں کی دیکھ بھال میں دادا دادی کا تعاون ماں کے ڈپریشن کو کم کرتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جب دادا دادی اپنے پوتے پوتیوں کی دیکھ بھال میں ہاتھ بٹاتے ہیں، تو ماؤں میں ڈپریشن کے امکانات کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اینٹی ڈپریشن ادویات پر بھی منحصر نہیں ہوتیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ مائیں جن کے والدین یا ساس سُسر پوتے پوتیوں یا نواسوں نواسیوں کی دیکھ بھال میں تعاون کرتے ہیں، ایسی ماؤں میں اینٹی ڈپریسنٹس لینے کا امکان کم ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں 488,000 چھوٹے بچوں کی ماؤں کا جائزہ لیا گیا جس میں پایا گیا کہ اینٹی ڈپریسنٹس کا استعمال ان ماؤں میں سب سے زیادہ تھا جن کے والدین اور سسرال والے بہت دور رہتے تھے یا بوڑھے اور بیمار تھے۔

محققین نے بتایا کہ اچھی صحت کے حامل دادا دادی یا نانا نانی زیادہ بہتر اور مؤثر طریقے سے بچوں کی دیکھ بھال کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بوڑھے اور کمزور دادا دادی یا نانا نانی کا ہونا ماؤں پر اضافی بوجھ ڈال سکتا ہے کیونکہ وہ ایسے والدین یا ساس سُسر سے اپنے بچوں کی دیکھ بھال میں تعاون کی امید نہیں رکھ سکتی۔

Exit mobile version