ماہرین نے روزے کے دوران صحت کا خیال رکھنے کے طریقے بتا دیئے ہیں۔
ماہرین نے روزے کے دوران عمومی مسائل جیسے سر درد اور کمزوری سے بچنے کے مختلف طریقے بتائے ہیں۔
اس کے علاوہ افطاری اور سحری کے لیے صحت بخش خوراک کے بارے میں انہوں نے مفید مشورے دیئے ہیں۔
روزے کے دوران کچھ لوگ دن میں تھکاوٹ اور چکر آنے کی شکایت کرتے ہیں اور کچھ کو کمزوری محسوس ہوتی ہے۔
اس کیفیت سے بچنے کے لیے پورے مہینے رمضان کا شیڈول بنانے کی کوشش کریں اور اچھی نیند اور آرام حاصل کرنے کے لیے سونے سے پہلے موبائل یا لیپ ٹاپ اور دوسری سکرینز کا استعمال کم سے کم کریں۔
وہ لوگ جو عام طور پر چائے یا کافی پیتے ہیں انہیں دن میں ان کی طلب کے باعث سر درد اور تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن یہ عام طور پر ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ کے بعد کم ہو جاتا ہے کیونکہ آپ کا جسم رمضان کے مطابق ڈھل جاتا ہے۔
آخر میں یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی علامات پر توجہ دیں تاکہ آپ ان پر قابو پا سکیں۔
یہ بھی ذہن میں رکھنا اچھا ہے کہ کئی گھنٹوں تک روزہ رکھنے اور افطار اور سحری کے دوران جسم کو وافر مقدار میں پانی ملنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے بہت زیادہ پانی پینا ضروری ہے۔
افطاری اور سحری کے لیے صحت بخش خوراک
سحری کے وقت ایک متوازن اور غذائیت سے بھر پور کھانا آپ کو دن کے وقت کم توانائی، مزاج میں تبدیلی اور سر درد سے بچنے میں مدد دے گا۔
جب آپ افطار کرتے ہیں تو آپ کو پانی کی قلت کو پورا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ روزہ افطار کرنے کا بہترین طریقہ کھجور اور پانی یا دودھ سے ہے اور یہ ایک ہی وقت میں کچھ قدرتی چینی، غذائی اجزاء اور پانی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
مسلم دنیا کے کئی حصوں میں افطار پر سوپ بہت مقبول ہے، یہ ایک بہترین انتخاب ہے کیونکہ آپ کو ایسے مائع کی ضرورت ہوتی ہے جو غذائیت سے بھرپور ہو اور اس میں مختلف قسم کی سبزیاں، پھلیاں شامل ہوں۔
