Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹاپے سے کونسی خطرناک بیماری ہو سکتی ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ موٹاپے سے کونسی خطرناک بیماری ہو سکتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق موٹاپے سے ڈپریشن بڑھنے کے امکانات بھی زیادہ ہوجاتے ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں ماہرین نے موٹاپے کا ڈپریشن سے تعلق جاننے کے لیے 1800 سے زائد افراد کا جائزہ لیا۔

اس تحقیق میں ماہرین نے 46 سے 73 سال کی عمر کے مرد و خواتین کی خدمات حاصل کیں جو موٹاپے یا زائد الوزن کا شکار تھے۔

انہوں نے تمام افراد کے قد، وزن اور جسمانی ساخت کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ان میں ڈپریشن کی سطح جانچنے کے لیے ان سے مختلف سوالات کیے اور پھر سوالات کی بنا پر نتائج اخذ کیے۔

ماہرین نے بتایا کہ مجموعی طور پر جسامت، قد اور وزن نہ صرف دیگر طبی پیچیدگیوں بلکہ ذہنی صحت پر بھی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

موٹاپے کے شکار افراد میں ڈپریشن کی سطح نمایاں تھیں، تاہم مردوں کے مقابلے خواتین میں ذہنی پیچیدگیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ موٹاپا نہ صرف ڈپریشن بڑھاتا ہے بلکہ اس سے لوگ خود کو بیمار سمجھنے لگتے ہیں، وہ ہر وقت خود سے بیزار دکھائی دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد کا طرز زندگی اور سماج میں ان سے متعلق پائے جانے والے تصورات بھی ان میں ڈپریشن کی سطح بڑھانے میں کردار ادا کرتے ہیں اور خواتین کو زیادہ صنفی تفریق کا سامنا کرنے کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Exit mobile version