آج ہم آپ کو رمضان میں نیند کی کمی کے اثرات سے بچانے میں مددگار طریقے بتائیں گے۔
رمضان کے دوران تراویح اور سحری کی وجہ سے نیند کا معمول کا شیڈول بدل جاتا ہے جس سے جسمانی گھڑی پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اس مہینے میں نیند کی کمی سے مختلف مسائل کا سامنا روزے داروں کو ہو سکتا ہے، مگر آپ چند چیزوں کو اپنا کر رمضان کے دوران اپنی نیند کا دورانیہ بہتر بنا سکتے ہیں۔
نیند کا شیڈول بنائیں
کوشش کریں کہ افطار اور تراویح کے بعد سحری تک، سحری اور نماز کے بعد 2 گھنٹے کی نیند سے رات بھر کی نیند کا کم از کم دورانیہ 6 گھنٹے ہو سکے۔
ایک ہی وقت پر سونے کی کوشش کریں
رمضان کے دوران نیند کے معمول کو بدلنے کے ساتھ ضروری ہے کہ روزانہ سونے اور جاگنے کا وقت یکساں ہو۔
مختصر قیلولہ
دوپہر کے وقت مختصر وقت تک قیلولے سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے، مگر دوپہر کی اس نیند کا دورانیہ 20 سے 30 منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
غذا کا خیال رکھیں
افطار میں زیادہ چینی یا چربی والی غذاؤں کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ ان کو ہضم کرنے کے لیے جسم کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے جس سے نیند متاثر ہوتی ہے۔
