کیا آپ آدھے سر درد کی ممکنہ وجہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم بتائیں گے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مائیگرین کی تکلیف اور نیند کی کمی کے درمیان تعلق موجود ہے۔
تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے تھے کیونکہ ان کی نیند کا اسٹرکچر کافی حد تک انسانوں سے ملتا جلتا ہوتا ہے۔
تحقیق کے دوران دریافت کیا گیا کہ نیند کی کمی کے شکار چوہوں کے لیے مائیگرین کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ آج کل کے نوجوان فونز پر وقت گزارنے کی وجہ سے نیند کی کمی کے شکار ہو جاتے ہیں اور ہماری تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ عادت مائیگرین کا شکار بنا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیق میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ نیند کی کمی اور مائیگرین کے درمیان تعلق موجود ہے، لوگوں کو سونے کے وقت سے قبل اسمارٹ فونز کا استعمال محدود کرنا چاہیے۔
محققین کا کہنا ہے کہ نیند کے دورانیے اور معیار کو بہتر بنانے سے مائیگرین کے دوروں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
