آج ہم آپ کوروزے میں پیاس بجھانے اور بڑھانے والے کھانوں کے بارے مین بتائیں گے۔
روزہ کی حالت میں اگر مندرجہ ذیل بتائے گئے کھانوں کو اپنے ڈائیٹ پلان میں شامل اور کچھ کھانوں کو نکال دیا جائے تو ناصرف آپکا روزہ اچھا گزرے گا بلکہ آپ خود کو چست و توانا محسوس کریں گے۔
روزے میں پیاس بڑھانے والے کھانے
سحری میں اگر روغنی کھانوں کا استعمال کیا جائے تو یہ بد ہضمی کے ساتھ ساتھ سارا دن پیاس کا احساس بھی دلاتے ہیں۔
زیادہ مصالحہ والے کھانوں کا استعمال
جن غذاؤں میں زیادہ مصالحوں کا استعمال کیا جاتا ہے، ایسے کھانے روزے کی حالت میں پیاس کی شدت میں اضافہ کرتے ہیں۔
میٹھے کھانے
ایسی غذائيں جن میں زیادہ کاربوہائيڈریٹ موجود ہوتے ہیں ۔ جیسے کہ سفید آٹے کی روٹی، بیکری کا سامان ڈبل روٹی اور چاول ان تمام اشیاء میں کاروبوہائيڈریٹ موجود ہوتا ہے، ان کو کھانے کے پیاس محسوس ہوتی ہے۔
زیادہ چکنائی والے کھانے
بہت زيادہ تلی ہوئی اشیاء یعنی سحری کے وقت میں پراٹھے کا استعمال بھی پیاس بڑھانے کی وجہ بنتا ہے۔
روزے میں پیاس سے بچانے والے کھانے
ماہرین غذائیت اس بات کا مشورہ دیتے ہیں کہ سحری کے وقت ان غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے، جن سے روزے کی حالت میں پیاس کم محسوس ہوتی ہے۔
جو کا دلیہ
سحری کے وقت جو کا دلیہ دودھ میں پکا کر کھانے سے دن بھر پیاس نہیں لگتی ہے کیونکہ جو کا دلیہ پکنے کے دوران اپنے اندر پانی کی بڑی مقدار جذب کرلیتا ہے، اس وجہ سے اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔
دودھ اور دہی کا استعمال
ماہرین غذائيت کے مطابق شدید پیاس کو بجھانے میں سادہ پانی کے مقابلے میں دودھ یا دہی زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں۔ ان میں موجود کیلشیم، کاربوہائیڈریٹ اور الیکٹرولائٹس جسم میں پانی کی کمی کو روکتے ہیں۔
تازہ اور موسمی پھلوں یا ملک شیک کا استعمال
جہاں پھلوں کا استعمال انسانی جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہت مفید ہوتا ہے، وہیں اگر ان پھلوں کا رس نکال لیا جائے یا پھر ان کو پانی کے ساتھ ملا کر ان کا جوس بنا لیا جائے تو اس کے اثرات بھی جسم پر بہت اچھے پڑتے ہیں۔
