Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دماغ کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ کام آج ہی شروع کردیں!

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دماغ کو جوان رکھنے کے لئے کیا کام کرنا چاہیے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بڑھاپے کی جانب سفر کی رفتار سست اور ڈیمینشیا جیسے مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو صحت کے لیے اچھی غذا کا استعمال عادت بنالیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ ہماری غذا عمر میں اضافے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس تحقیق میں 1644 افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی جن کا ہر چند سال بعد طبی معائنہ کیا جاتا، ان سے طرز زندگی سے متعلق سوالنامے بھروائے جاتے اور خون کے نمونے لیے جاتے۔

ان افراد کی حیاتیاتی عمر کی رفتار کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ تحقیق کے دوران 140 افراد میں ڈیمینشیا کی تشخیص ہوئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ صحت کے لیے بہترین غذا سے ڈیمینشیا جیسے مرض تحفظ ملتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ صحت بخش غذاؤں کے استعمال سے عمر میں اضافے کا عمل سست ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں ڈیمینشیا اور موت کا خطرہ بھی گھٹ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ غذا اور ڈیمینشیا کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق موجود ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ حیاتیاتی عمر کی رفتار کو سست کرنے سے ڈیمینشیا کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

Exit mobile version