Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میٹھے مشروبات پینے کے شوقین افراد کے لئے بُری خبر

میٹھے مشروبات پینے کے شوقین افراد کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بچپن اور لڑکپن میں میٹھے مشروبات کے استعمال سے لڑکوں میں ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ بچپن میں میٹھے مشروبات پینے کے عادی لڑکوں میں درمیانی عمر میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ لڑکیوں سے زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں دیکھا گیا کہ میٹھے مشروبات اور خالص فروٹ جوسز پینے اور تازہ پھلوں کو کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کس حد تک بڑھتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ بچپن اور لڑکپن میں زیادہ میٹھے مشروبات اور خالص فروٹ جوسز کے استعمال سے انسولین کی مزاحمت سمیت ذیابیطس کا باعث بننے والے دیگر عناصر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

بچپن میں روزانہ میٹھے مشروبات پینے والے لڑکوں انسولین کی مزاحمت کا خطرہ 34 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں تازہ پھل کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ نہیں بڑھتا۔

محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج ابتدائی ہیں مگر ان سے میٹھے مشروبات کے استعمال اور ذیابیطس کے درمیان تعلق کا عندیہ ملتا ہے۔

Exit mobile version