Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن ”ورلڈ ہیلتھ ڈے“ آج منایا جا رہا ہے۔

اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

اس سلسلے میں ملک بھر میں وزارت صحت، محکمہ صحت پنجاب، پاکستان میڈیکل ایسوی ایشن، دیگر طبی تنظیموں اور این جی اوز کے زیرِ اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

ان تقریبات میں صحت مند زندگی گزارنے کے سنہری اصولوں بارے آگاہی دی جائے گی جبکہ اخبارات خصوصی مضامین شائع کریں گے۔

دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن سب سے پہلے 1950ء میں منایا گیا 1948ء میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذیلی ادارے ہیلتھ اسمبلی نے ہر سال 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کی منظوری دی جس کے بعد دنیا بھر میں 7 اپریل کو ”ورلڈ ہیلتھ ڈے“ منایا جاتا ہے۔

Exit mobile version