ملیریا ایسا مرض ہے جس کا اگر درست وقت پر علاج نہ کرایا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
تو آج ہم آپکو اس کی علامات ، احتیاطی تدابیر اور علاج کے بارے میں بتائیں گے۔
تیز بخار
اگرچہ تیز بخار کسی اور بیماری کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے مگر یہ ملیریا کی بھی عام ترین علامت ہے۔
اگر بخار بار بار ہو رہا ہو تو ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے تاکہ ٹیسٹوں سے ملیریا کی تشخیص ہو سکے۔
ٹھنڈ لگنا
اگر بخار کے ساتھ سردی اور کپکپی کا سامنا ہو تو یہ ملیریا کی نشانی ہے۔
مسلز میں تکلیف اور سر درد
یہ بھی ملیریا سے متاثر ہونے کی عام علامت ہے۔
تھکاوٹ
اگر بخار کے ساتھ مسلسل تھکاوٹ یا نقاہت کا سامنا ہوتا ہے اور روزمرہ کے کام کرنا مشکل ہوگیا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
بہت شدید کمزوری یا تھکاوٹ کا سامنا ملیریا کی وجہ سے ہوتا ہے۔
قے، متلی اور ہیضہ
ان تینوں مسائل کا سامنا متعدد امراض کے باعث ہوسکتا ہے جن میں سے ایک ملیریا بھی ہے۔
کھانسی
اگر بخار کے ساتھ اتنی شدید کھانسی ہو رہی ہے کہ عام کام کرنا مشکل ہو گیا ہے تو یہ بھی ملیریا کی علامت ہے۔
سانس تیز ہونا
یہ ملیریا کی ایسی علامت ہے جس پر بیشتر افراد توجہ مرکوز نہیں کرتے۔
پیٹ میں درد
اگر بخار کے ساتھ پیٹ میں درد ہو رہا ہے تو یہ ملیریا کی جانب اشارہ ہو سکتا ہے۔
پیشاب میں خون آنا
پیشاب میں خون آنا بھی ملیریا کی ایک علامت ہے مگر اس کا تعین ٹیسٹوں کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔
کمر درد
اگر کمر درد کی وجہ سے زندگی مشکل محسوس ہو رہی ہے تو جان لیں کہ یہ بھی ملیریا کی ایک علامت ہو سکتی ہے۔
