Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹے افراد کو روزانہ کتنے ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ موٹے افراد کے لئے روزانہ کتنے ہزار قدم چلنا ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق موٹے افراد کو دن میں تقریباً 14,500 قدم سے زیادہ چلنا چاہئے۔

جی ہاں، ہر 5 میں سے 2 افراد موٹاپے کے مرض میں مبتلا ہیں اور وقت کے ساتھ اس شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

موٹاپا ایک پیچیدہ بیماری ہے، جبکہ بعض لوگوں میں موٹاپے کی اصل وجہ جین ہے جو ان میں والدین سے منتقل ہوا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد جن میں جنیاتی طور پر موٹاپے کا خطرہ ہے انہیں اس مرض سے بچنے کے لیے زیادہ ورزش کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے تمام افراد جنہوں نے روزانہ 8,236 قدم چلے، 5.4 سالوں کے دوران، موٹاپے کی شرح سب سے کم اور سب سے زیادہ خطرے والے گروپوں میں بالترتیب 13 فیصد سے بڑھ کر 43 فیصد تک پہنچ گئی۔

محققین کے مطابق موٹاپے کے جینیاتی خطرہ والے افراد کو اس بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اپنے قدموں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ایسے تمام افراد جن کا بی ایم آئی بہت زیادہ ہے انہیں روزانہ 14,500 سے قدم چلنے کی ضرورت ہے۔

اسی طرح 22، 24، 26 اور 28 BMI والے افراد کو بالترتیب 3,460، 4,430، 5,380 اور 6,350 اضافی قدم روزانہ چلنے کی ضرورت ہے، تاکہ موٹاپے پر کنٹرول ہوسکے۔

Exit mobile version