کھانے میں اضافی نمک چھڑکنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آ گئی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کھانے میں اوپر سے نمک چھڑکنا معدے کے کینسر کے امکانات میں خطرناک حد تک اضافہ کر سکتا ہے۔
جی ہاں، اس تحقیق میں ماہرین نے 4 لاکھ 71 ہزار 144 برطانوی افراد کے ڈیٹا کا معائنہ کیا۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جنہوں نے اپنے کھانوں میں نمک کا اضافہ کیا تھا ان میں نمک احتیاط سے چھڑکنے والوں کے مقابلے میں معدے کے کینسر کے خطرات 41 فی صد زیادہ تھے۔
اس سے قبل کی گئی تحقیق میں بھی نمکین غذاؤں اور معدے کے کینسر کے درمیان تعلق دیکھا گیا تھا۔
مطالعوں میں بتایا جا چکا ہے کہ اضافی نمک معدے میں موجود حفاظتی پرت کو ختم کرسکتی ہے جس سے بافت کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور کینسر زدہ متغیرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے میں نمک کی اضافی مقدار اور معدے کے کینسر کے درمیان تعلق مغربی ممالک میں بھی پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر کھانے پر تھوڑا سا نمک چھڑک لینے میں کچھ نقصان نہیں دِکھائی دیتا لیکن مستقل بنیادوں پر یہ عمل صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
