Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے کونسی عادت اپنانی چاہیے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ہارٹ اٹیک اور کینسر سے بچنے کے لئے پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا استعمال شروع کردیں۔

جی ہاں، تحقیق میں گزشتہ 20 برسوں سے زائد عرصے کے دوران ہونے والی 48 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر اور کولیسٹرول جیسے ان عناصر کی روک تھام کرتا ہے جن سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اسی طرح یہ غذا جگر، لبلبے، پھیپھڑوں، مثانے، خون، گردوں اور کینسر کی دیگر مخصوص اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔

محققین کے مطابق غذاؤں کا استعمال صحت پر اثر انداز ہوتا ہے اور ہمارا انتخاب اہم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نقصان دہ نباتاتی غذائیں جیسے فروٹ جوسز، ریفائن اجناس، آلو کے چپس اور سوڈا وغیرہ صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنے والوں کا طرز زندگی بھی صحت مند ہوتا ہے اور وہ فاسٹ فوڈ اور میٹھے مشروبات سے گریز کرتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کے استعمال سے کینسر، امراض قلب اور قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ دہی، پنیر، دودھ اور انڈوں کا استعمال صحت کو زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے۔

Exit mobile version